رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس

چیئرمین نیب نذیر احمد: موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف تشہیر نہیں ہو رہی

چیئرمین نیب نذیر احمد: موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف تشہیر نہیں ہو رہی
تصویر: پی آئی ڈی

اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پتہ ہے کس کس کا کیس کھلا ہے، صرف میڈیا پر ابھی تشہیر نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پوچھا جاتا ہے موجودہ حکومت کے کیس کب کھولیں گے، کس نے کہا کیس نہیں کھلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ نظریہ نہیں کہ سسٹم بیٹھ چکا ہے، صرف چیلنجز ہیں۔

بیرونِ ملک سے تعاون پر شکوہ

چیئرمین نیب نے کہا کہ جمہوریت پسند ممالک جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں ان کا اپنا کردار مشکوک ہے۔ منی لانڈرنگ مقدمات پر وہ ممالک جواب ہی نہیں دیتے اور ان کے قول و فعل میں زمین آسمان کا تضاد ہے۔ ان کے بقول خود ان ممالک نے لوگوں کو مزید منی لانڈرنگ کی گنجائش دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلف وار کی وجہ سے پیسہ باہر جانا رک گیا ہے، اب واپس آئے گا۔ لوگ باہر بچے پڑھا رہے ہیں اور یہاں ٹیکس نہیں دے رہے۔ باہر کے ممالک سے جواب تک نہیں ملتا، اور وہ یہاں بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ریکوری اور ناموں کا معاملہ

نذیر احمد نے کہا کہ پگڑی اچھالے بغیر کسی سے پوچھیں تو فوری لوٹی رقم واپس کر دیتا ہے۔ ان کے مطابق اتنا پاکستان کا بجٹ نہیں جتنی ریکوری کر کے دی جا رہی ہے، اور ان کی ریکوریوں میں مصالحہ شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کیا کسی کا کٹا سر چاہیے یا پگڑیاں چاہئیں، وہ کسی کا نام اس لیے نہیں دیتے کہ ممکن ہے وہ کل بری ہو جائے۔