رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

دیپیکا ککڑ کا وزن امیونو تھراپی کے مضر اثرات سے کم ہوا: شعیب ابراہیم

دیپیکا ککڑ کا وزن امیونو تھراپی کے مضر اثرات سے کم ہوا: شعیب ابراہیم
فائل فوٹو: دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم — تصویر: بشکریہ indianexpress.com

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ جگر کے سرطان کے علاج کے دوران دیپیکا کا 12 کلو وزن کم ہونے کی بڑی وجہ امیونو تھراپی کے مضر اثرات ہیں، نہ کہ کسی خاص ڈائیٹ پر عمل۔

شعیب ابراہیم نے اپنے تازہ ولاگ میں بتایا کہ علاج کے باعث دیپیکا کو متلی اور الٹی کی شکایت رہتی ہے۔ ان کے مطابق دیپیکا ہر 2 دن بعد الٹی کرتی ہیں، جس سے ان کی جسمانی کمزوری میں اضافہ ہوا ہے۔

ولاگ میں دیپیکا ککڑ نے بھی وضاحت کی کہ انہوں نے ابتدا میں خوراک میں تبدیلی کر کے 5 سے 6 کلو وزن کم کیا تھا، جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران وزن میں ہونے والی کمی علاج کے باعث ہوئی ہے۔

شعیب ابراہیم نے سوشل میڈیا پر دیپیکا کی خوراک سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے چینلز کو تنبیہ کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد پرانی تصاویر استعمال کر کے گمراہ کن دعوے کر رہے ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ کسی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی کا غذائی منصوبہ نہ اپنائیں اور وزن کم کرنے کے لیے آن لائن معلومات پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ نہ کریں۔