رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغام
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: محکمہ صحت کی آسامیوں پر بھرتی، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی سربراہی میں انٹرویوز

نصیرآباد: محکمہ صحت کی آسامیوں پر بھرتی، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی سربراہی میں انٹرویوز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: محکمہ صحت ضلع نصیرآباد کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و چیئرمین سلیکشن کمیٹی وریندر لعل کی زیر صدارت ٹراما سینٹر نصیرآباد میں ہوئے۔ پینل میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ ارکان شامل تھے۔

بالخصوص BPS-01 تا BPS-15 کی آسامیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز مقررہ طریقہ کار اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق لیے گئے۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربے، اہلیت اور دیگر مقررہ معیار کا جائزہ لیا گیا، ہر امیدوار کو اپنی صلاحیت پیش کرنے کا مساوی موقع دیا گیا اور کوائف و دستاویزات کی بھی جانچ کی گئی۔

وریندر لعل نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانب داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک نہیں ہوگا اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار ہی منتخب ہوں گے۔ انہوں نے پینل ارکان کو بھی غیر جانب داری اور میرٹ ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اہل افراد کی تعیناتی سے اداروں کی کارکردگی اور عوام کو صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سلیکشن کمیٹی وریندر لعل محکمہ صحت میں ایکسرے آپریٹر کی پوسٹ کے لیے آنے والے امیدوار کا ٹیسٹ لے رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سلیکشن کمیٹی وریندر لعل محکمہ صحت میں ایکسرے آپریٹر کی پوسٹ کے لیے آنے والے امیدوار کا ٹیسٹ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان