رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل آسامیوں کی منظوری، سرفراز بگٹی کا اعلانلاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیاپی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,550 پوائنٹس گر کر 162,375 پر بندمعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوصدر زرداری کی جرمن صدر شٹائن مائر سے برلن میں ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقصدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیشفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمی

گوادر: میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں پر اسپورٹس انچارجز کا اجلاس

گوادر: میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں پر اسپورٹس انچارجز کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گوادر میں محکمہ تعلیم اور میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کے سرکاری و نجی اسکولوں کے اسپورٹس انچارجز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول خالد کریم نے کی، جبکہ ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ میر ارشد کلمتی، ناصر سہرابی اور مختلف تعلیمی اداروں کے اسپورٹس انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیموں کی شرکت، میچز کے شیڈول، انتظامی امور، نظم و ضبط، کھیلوں کے قواعد و ضوابط اور نگرانی کا جائزہ لیا گیا اور فیسٹیول کو شفاف اور منظم انداز میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

فیسٹیول کا افتتاحی میچ صبح جبکہ دیگر تمام میچز شام کے اوقات میں سورگدل فٹبال گراؤنڈ گوادر میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 17 سال یا اس سے کم عمر طلبہ حصہ لے سکیں گے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان