رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل آسامیوں کی منظوری، سرفراز بگٹی کا اعلانلاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیاپی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,550 پوائنٹس گر کر 162,375 پر بندمعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوصدر زرداری کی جرمن صدر شٹائن مائر سے برلن میں ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقصدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیشفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمی

صدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

صدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
فائل فوٹو: صدر زرداری کو برلن میں گارڈ آف آنر — تصویر: بشکریہ urdupoint.com

برلن: صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے وزارت دفاع آمد پر صدر زرداری کا استقبال کیا۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

صدر مملکت جرمنی کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہے۔ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

صدر مملکت ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی کے صدر اور اعلیٰ جرمن حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔