رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغام

کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس نظام جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر لیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے جدید، شفاف اور موثر طرزِ حکمرانی کے وژن، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی قیادت میں بی آر اے نے اپنے ٹیکس انتظامی نظام کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر لیا ہے، جبکہ اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔

آن لائن سہولیات

بی آر اے کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آن لائن رجسٹریشن، ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے، ٹیکس ادائیگیوں اور درخواستوں کی پروسیسنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈیجیٹل نظام کی مدد سے محصولات کا تجزیہ، ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والوں اور کم ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی، واجب الادا رقوم کی نگرانی اور قانونی نوٹسز و احکامات کا الیکٹرانک اجرا ممکن ہو رہا ہے۔ یہ اقدامات بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS)، بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفراسٹرکچر سیس (BDMIC) اور دیگر متعلقہ محصولات کے انتظام کو موثر بنانے میں معاون ہیں۔

آئندہ مرحلہ

آئندہ مرحلے میں اتھارٹی ڈیٹا کے تجزیے کو مزید مضبوط بنانے، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی ڈیجیٹل نگرانی بہتر کرنے، محصولات میں ممکنہ کمی کی نشاندہی اور ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن سہولیات میں مزید بہتری پر توجہ دے گی۔ ان اقدامات کا مقصد دستی کارروائیوں پر انحصار کم کرنا، شفافیت بڑھانا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا ہے۔

بلوچستان ریونیو اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد مضبوط بنانے اور صوبائی محصولات کے تحفظ و اضافے کے لیے پرعزم ہے۔