رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

چمن: ڈپٹی کمشنر بنگلزئی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

چمن: ڈپٹی کمشنر بنگلزئی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے افسران کا تفصیلی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نومبر میں شروع ہونے والی آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلع چمن کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، مہم کے مؤثر انعقاد، ٹیموں کی بروقت تشکیل، تربیت، مائیکرو پلاننگ اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت، پولیو پروگرام اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام تر تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں، پولیو ٹیموں اور متعلقہ عملے کو مکمل طور پر تیار رکھا جائے اور سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چمن کے پانچ سال تک کی عمر کے کسی بھی بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مہم کی مؤثر نگرانی، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور سنجیدگی سے انجام دیں، تاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار