چمن: ملک نعیم خان بازئی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

چمن: رکن بلوچستان اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع چمن کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع میں امن و امان کے قیام، ترقیاتی سرگرمیوں میں بہتری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











