نیپال کے ضلع گورکھا میں سیلاب، سلیری بازار مکمل طور پر بہہ گیا، جگت بازار میں بھی تباہی

غیرملکی میڈیا کےمطابق پہاڑی تودہ گرنے کے باعث دریاکا بہاؤ رکنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،سلیری بازار مکمل طور پر بہہ گیا،جگت بازار میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلابی ریلے نے علاقے میں کاروباری مراکز اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
موضوعات:سیلاب











