مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں سی آر پی ایف اہلکار نے کیمپ میں خودکشی کر لی

سرینگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع گاندربل کے علاقے مانسبل میں قائم ایک کیمپ کے اندر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل رنجیت داس نے مانسبل میں سی آر پی ایف کیمپ کے اندر نائلون کی رسی سے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
انہوں نے بتایا کہ رنجیت داس کا تعلق بھارتی ریاست آسام کے ضلع کامروپ کی تحصیل ہاجو سے تھا۔ ان کی لاش کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ رنجیت داس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔











