رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر کو طلب، آئی ایم ایف بلز سمیت اہم قانون سازی متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر کو طلب، آئی ایم ایف بلز سمیت اہم قانون سازی متوقع
فائل فوٹو: قومی اسمبلی پاکستان کی عمارت — تصویر: بشکریہ balochistanpulse.com

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق بلز سمیت اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے، جس کے بعد صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو شروع ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف سے متعلقہ بلز سمیت مختلف اہم قانونی معاملات زیرِ غور آئیں گے اور حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے اور قانون سازی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اشتہار