رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغام
صفحہ اول› بلوچستان ›شیرانی

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے پہلے روز ایوننگ ریویو میٹنگ

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے پہلے روز ایوننگ ریویو میٹنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

شیرانی: ضلع شیرانی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ایوننگ ریویو میٹنگ (ERM) منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج، ٹیموں کی حاضری اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت، انسدادِ پولیو پروگرام، عالمی ادارہ صحت (WHO) اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو مختلف علاقوں میں ٹیموں کی سرگرمیوں اور کوریج پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے تک رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کہا کہ کسی بھی علاقے یا بچے کا مہم سے رہ جانا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ٹیموں کی روزانہ نگرانی اور کم کوریج والے علاقوں میں فوری ری وزٹ اور خصوصی ٹیموں کے ذریعے رہ جانے والے بچوں کو ویکسین پلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ انکاری والدین، دور دراز علاقوں، نقل مکانی کرنے والے خاندانوں اور مشکل رسائی والے علاقوں پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو بچوں کو مستقل معذوری سے دوچار کرنے والا مرض ہے جس سے موثر ویکسینیشن کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، اور والدین ہر مہم میں اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔

کلیم اللہ کاکڑ نے مانیٹرنگ، ڈیٹا کی درست رپورٹنگ اور کوریج کے اعداد و شمار میں مکمل شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محض کاغذی کارروائی کے بجائے فیلڈ میں حقیقی کوریج کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا محفوظ مستقبل سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان