رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

شعیب اختر: بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں، کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا

شعیب اختر: بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں، کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا
فائل فوٹو: کرکٹر بابراعظم — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کی جگہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ انہیں فارمیٹ سے باہر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ بابراعظم کو ون ڈے ٹیم میں منتخب کریں گے۔ اس پر شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی حوالے سے سوچ رہی ہے۔

شعیب اختر نے واضح کیا کہ وہ کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں بابراعظم کو کھیلنا چاہیے، لیکن انہیں اپنی کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے موزوں کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے 50 اوورز کی کرکٹ میں عاقب جاوید کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل ہوگا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا اندازہ غلط ثابت ہو۔