سوراب: اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ کی زیر صدارت اجلاس، ریڑھی بانوں کے لیے مستقل جگہ مختص کرنے پر اتفاق

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ کی زیر صدارت ریڑھی بانوں کے مسائل، بازار میں نظم و ضبط اور ٹریفک کی روانی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیلدار سوراب، صدر انجمن تاجران، ریڑھی بانوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی، اور بازار میں ٹریفک کی روانی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی اور ریڑھی بانوں کے لیے مستقل جگہ مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریڑھی بانوں کے روزگار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بازار کو منظم بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
صدر انجمن تاجران اور ریڑھی بانوں کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا پر زور دیا گیا کہ عوامی سہولت، صفائی اور ٹریفک کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











