رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی اجلاس، کیسز میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی اجلاس، کیسز میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں متاثرہ خاندانوں اور مستحق افراد کے کمپنسیشن سے متعلق کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس پی دکی منصور احمد بزدار، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر، خزانہ آفیسر عبدالباقی، محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے پیش کیے گئے کیسز کا انفرادی جائزہ لیا اور دستاویزی ریکارڈ، قانونی تقاضوں، حکومتی پالیسی، مقررہ ضوابط اور مستحقین کی اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ضروری فیصلے کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ اور مستحق خاندانوں کو دی جانے والی مالی معاونت ان کا جائز حق ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ کمپنسیشن کے تمام معاملات میں مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ یقینی بنایا جائے تاکہ حقیقی مستحقین تک حکومتی امداد بروقت پہنچ سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زیر التوا کیسز کی جانچ پڑتال کا عمل مزید مؤثر اور تیز کیا جائے اور تمام دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کا شفاف اور منصفانہ استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور امید ظاہر کی کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے کمپنسیشن کے معاملات بروقت نمٹانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے کمپنسیشن کیسز سے متعلق معلومات اور دستاویزات بروقت فراہم کریں گے تاکہ مستحق افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق ان کا حق بلا تاخیر مل سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان