خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔











