امریکی آئرن گیٹ منصوبہ محض الفاظ کا کھیل ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کا آئرن گیٹ منصوبہ محض الفاظ کا کھیل ہے۔ ایران کا زمینی راستوں سے محاصرہ کرنے کا امریکی منصوبہ بھی غیر اہم ہے۔
ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا مختلف عنوانات اور منصوبوں کے تحت ایران کا معاشی محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ ناکام رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ان روابط کے لیے ایران کے پاس مختلف راستے موجود ہیں۔ امریکا اتنا کمزور ہے کہ وہ ان راستوں کو بند نہیں کر سکتا۔
اشتہار











