اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

حمیرا بانو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں، تاہم اداکارہ نے شوہر کا چہرہ کیمرے کی جانب نہیں کیا، جس کے باعث تصاویر میں ان کی پشت دکھائی دے رہی ہے۔
تصاویر کے ساتھ حمیرا بانو نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ رکھتا ہے اور جب رب کن فرما دے تو پھر منزل آسان ہو جاتی ہے۔
موضوعات:پاکستانی شوبز











