لورالائی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل نے نومنتخب بلدیاتی کونسلرز سے حلف لیا

لورالائی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل نے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے ایک جنرل کونسلر اور دو یونین کونسل کونسلرز سے حلف لیا۔ نومنتخب نمائندوں نے عوامی خدمت، آئین و قانون کی پاسداری اور فرائض ایمانداری سے انجام دینے کا عزم کیا۔
محمد اسماعیل مینگل نے نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بلدیاتی نمائندے عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں، اس لیے وہ بنیادی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی امور سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
حلف برداری کے بعد نومنتخب نمائندوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور عوامی اعتماد پر پورا اترنے اور اپنے علاقوں کی ترقی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











