رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

عثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بال ٹیمپرنگ میں ملوث تھے

عثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بال ٹیمپرنگ میں ملوث تھے
فائل فوٹو: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ — تصویر: بشکریہ cricket.com.au

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے نیا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2018 میں عالمی کرکٹ کی کئی ٹیمیں گیند کی حالت خراب کرنے کے عمل میں ملوث تھیں، جن میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بھی شامل تھے۔

پوڈکاسٹ پروگرام دی گریڈ کرکٹر میں خواجہ نے کہا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں بھی بال ٹیمپرنگ کو معمول کی بات سمجھا جانے لگا تھا اور کھلاڑی اس معاملے پر زیادہ حساس نہیں رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب کیمرون بینکرافٹ سینڈ پیپر لے کر میدان میں جانے والے تھے تو انہوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع نہیں کیا بلکہ صرف احتیاط برتنے کا کہا تھا۔ ان کے مطابق بارش کے دوران گیند کا غیر معمولی سوئنگ ہونا امپائرز کی توجہ حاصل کر سکتا تھا۔

خواجہ نے اپنی کتاب صبر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی بھی اس عمل میں ملوث تھے۔ انہوں نے خاص طور پر کگیسو ربادا کی ریورس سوئنگ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے خلاف بیٹنگ کرنا انتہائی مشکل ہوتا تھا۔

عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچز میں بھی انہوں نے گیند کو ریورس سوئنگ کرانے کے لیے چھیڑ چھاڑ ہوتے دیکھی تھی، تاہم انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس تفصیلات پیش نہیں کیں۔

خواجہ کے مطابق اس دور میں استعمال ہونے والی پرانی کوکابورا گیندوں پر ایک ہی تہہ ہوتی تھی، جس کے باعث گیند جلد خراب ہوتی اور ریورس سوئنگ آسان ہو جاتی تھی۔

واضح رہے کہ 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:
اشتہار