رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا ٹریلر جاری

پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا ٹریلر جاری
فائل فوٹو: نیٹ فلکس سیریز 'جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو' کا ٹریلر — تصویر: بشکریہ youtube.com

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جسے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

محبت اور دھوکے کی داستان پر مبنی اس سیریز کے ٹریلر میں پاکستانی شوبز کے نامور ستارے منفرد کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ ٹریلر میں فواد خان اور صنم سعید کی محبت کی جھلک دکھائی گئی ہے، جبکہ ماہرہ خان ایک بے باک کردار میں نظر آئی ہیں۔

ڈرامہ ‘من مائل’ کی مقبول جوڑی مایا علی اور حمزہ علی عباسی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی۔ ہانیہ عامر منفی کردار ادا کریں گی، جبکہ اقرا عزیز احد رضا میر کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

ٹریلر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سیریز کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی اور مومنہ درید کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

اشتہار