رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا حکومت سے مذاکرات کی حمایت، حتمی فیصلہ منگل کو

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا حکومت سے مذاکرات کی حمایت، حتمی فیصلہ منگل کو
فائل فوٹو: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس — تصویر: بشکریہ geo.tv

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بانی چیئرمین کی صحت، 28ویں آئینی ترمیم، صوبائی بجٹ اور اسیر رہنماؤں کی رہائی کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ تاہم ان امور پر حتمی رائے مرتب کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آئندہ منگل کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کو پارلیمانی لیڈر سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں سردار لطیف کھوسہ کی بانی چیئرمین سے ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلات سے ارکان کو آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس پر اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

بیرسٹر علی ظفر کے مطابق صوبوں اور 28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر بھی بانی چیئرمین نے پارلیمانی پارٹی سے رائے طلب کی ہے۔ ان کی ہدایت کے مطابق ارکان اپنی تجاویز اور مؤقف مرتب کریں گے، جنہیں سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے بانی چیئرمین تک پہنچایا جائے گا۔

اگلے منگل کو پارلیمانی پارٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا، جس میں مشاورت اور فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر حتمی رائے مرتب کی جائے گی۔ یہ رائے سردار لطیف کھوسہ کو دی جائے گی تاکہ وہ بانی چیئرمین کو ارکان کے مؤقف سے آگاہ کر سکیں۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیر رہنماؤں کی رہائی اور عدالتی مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے اور اس حوالے سے تقریباً 100 تاریخیں گزر چکی ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارٹی کو موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنا راستہ نکالنا ہے اور تنظیمی سطح پر نچلی سطح سے جماعت کو مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ آئین و قانون اور عوام کے مسائل کی بات کی جائے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت اور دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی دکھائی نہیں دیتی۔ ان کے بقول حکومت گرتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور حکومتی جماعت کے اندر بھی اختلافات موجود ہیں۔

اجلاس میں اس صورتحال پر پارٹی کے ممکنہ ردعمل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کے اجلاس میں آج کی مشاورت کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور فیصلوں پر مزید پیش رفت کی جائے گی۔

موضوعات:
اشتہار