رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

وزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں

وزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں
فائل فوٹو: وزیراعظم آفس اسلام آباد — تصویر: بشکریہ dunyanews.tv

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث کے دوران وزرا اور حکومتی نمائندوں کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بات کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پوری توجہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہے اور پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان نے بین الاقوامی سطح اور سفارتی محاذ پر بھی کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے تمام وزرا کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھیوں کے خلاف سیاسی بیانات نہ دیں اور کابینہ کے اندر کے معاملات باہمی افہام و تفہیم اور اتفاقِ رائے سے طے کریں۔

وزیراعظم کے مطابق وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور توجہ ترقی و خوشحالی کی سیاست سے ہٹتی ہے۔

اشتہار