قلعہ عبداللہ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ
قلعہ عبداللہ: 23 نومبر 2026 کو امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ڈی آئی جی ڑوب رینج سہیل خالد کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی، ڈی پی او خلیل احمد بگٹی اور دیگر پولیس و سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے، پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، ریاستی رٹ کی بحالی اور پائیدار امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اشتہار











