رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: ڈی آئی جی سہیل خالد کی صدارت میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی اجلاس

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ عبداللہ میں ڈی آئی جی ڑوب رینج سہیل خالد کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور پولیس آپریشنز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی ڑوب رینج سہیل خالد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورکس، غیرقانونی مسلح گروہوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ شرپسند اور امن دشمن عناصر کے ٹھکانوں تک پہنچ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

ڈی آئی جی سہیل خالد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پائیدار امن کا عزم

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کا قیام، ریاستی رٹ کی بحالی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر، مسلح جتھوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت، تسلسل اور قانون کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اشتہار