رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

وحید مراد کو بچھڑے 43 برس، یادگار فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ

وحید مراد کو بچھڑے 43 برس، یادگار فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ
فائل فوٹو: اداکار وحید مراد — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے لازوال اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے۔ تاہم اپنی منفرد اداکاری، دلکش شخصیت اور یادگار فلموں کے باعث وہ آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون اداکار فلم اولاد سے کیا۔ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ہیرا اور پتھر تھی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور شائقین نے انہیں چاکلیٹی ہیرو کا خطاب دیا۔

1966ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ارمان نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس فلم کی غیر معمولی کامیابی نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین فلمی ہیروز میں شامل کر دیا۔

وحید مراد نے اردو کے علاوہ پنجابی اور پشتو زبان کی فلموں سمیت مجموعی طور پر 125 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مقبول فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری، ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب، مستانہ ماہی، دیور بھابھی اور نصیب اپنا اپنا شامل ہیں۔

ان کے بالوں کے انداز اور ملبوسات کو نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور ان کے فیشن کی نقل کی جاتی تھی۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ فلم نویسی اور پروڈکشن کے شعبوں میں بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور نیشنل ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ حکومت پاکستان نے 2011ء میں انہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز عطا کیا۔

وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے فن، شخصیت اور یادگار فلموں کی بدولت آج بھی انہیں پاکستان کے عظیم فلمی ستاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اشتہار