رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

قلات: ای پی اے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا معائنہ، طبی فضلے کی تلفی کا جائزہ

قلات: ای پی اے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا معائنہ، طبی فضلے کی تلفی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلات: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن، صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن اور سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی کے احکامات اور ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات ظہور بلوچ کی ہدایت پر بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ریجنل آفس قلات کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ نے قلات شہر کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کا مقصد اسپتال میں طبی فضلے کے انتظام اور تلفی کے نظام کا جائزہ لینا تھا۔

معائنے کے دوران طبی فضلے کی علیحدگی، جمع کرنے، ذخیرہ کرنے اور تلف کرنے کے طریقہ کار، رنگوں کے مطابق مخصوص ویسٹ بنز، سرنجوں و دیگر نوکیلے طبی فضلے (Sharps) اور متعدی فضلے کی محفوظ ہینڈلنگ، انسی نیریٹر کی دستیابی و فعالیت سمیت اسپتال کی مجموعی صفائی اور سینیٹیشن کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب اور دیگر عملے کو کہا گیا کہ تمام طبی فضلے کو مقررہ ماحولیاتی قوانین اور اسپتال ویسٹ مینجمنٹ گائیڈ لائنز کے مطابق محفوظ طریقے سے علیحدہ، ذخیرہ اور تلف کیا جائے۔

ای پی اے حکام نے واضح کیا کہ طبی فضلے کی مناسب تلفی عوامی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے، اس لیے اسپتال انتظامیہ ماحولیاتی قوانین اور مقررہ ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: