رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کا ریونیو اجلاس: محصولات کی وصولی تیز کرنے اور پرائس کنٹرول کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کا ریونیو اجلاس: محصولات کی وصولی تیز کرنے اور پرائس کنٹرول کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا، جس میں ایکسین محکمہ آبپاشی و نہری نظام، ضلع حب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع حب میں ریونیو سے متعلق امور، سرکاری محصولات کی وصولی، عوام کو ریونیو خدمات کی فراہمی، پرائس کنٹرول، زمینوں کی ویلیوایشن ٹیبل کی تیاری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محصولات کی وصولی کے اہداف

اُشر، آبیانہ (Abiana) اور زرعی انکم ٹیکس (AIT) سمیت مختلف سرکاری محصولات کی وصولی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری محصولات کی بروقت اور شفاف وصولی حکومت کے مالیاتی نظام کا اہم حصہ ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھنے اور وصولی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

پرائس کنٹرول اور عوامی شکایات

اجلاس میں پرائس کنٹرول کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق خدمات کے حصول میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اجلاس میں ضلع حب میں زمینوں کی ویلیوایشن ٹیبل کی تیاری پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ زمین کی موجودہ مارکیٹ صورتحال، علاقوں کی نوعیت، محل وقوع اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ویلیوایشن ٹیبل کی تیاری کا عمل شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے، زیرِ التوا معاملات کو جلد نمٹایا جائے اور ریونیو خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر حب نے ہدایت کی کہ ریونیو کلیکشن، پرائس کنٹرول، عوامی سہولیات اور ریونیو ریکارڈ کی بہتری کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں، اور کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور سرکاری امور میں بہتری ضلعی انتظامیہ حب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان