رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا تعارفی اجلاس: ترقیاتی منصوبوں کی ماہانہ پیش رفت لی جائے گی، غیر حاضری برداشت نہیں

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا تعارفی اجلاس: ترقیاتی منصوبوں کی ماہانہ پیش رفت لی جائے گی، غیر حاضری برداشت نہیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء کی زیرِ صدارت ضلع لسبیلہ کے سرکاری محکموں کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج کریم بلوچ، تمام سرکاری محکموں کے افسران اور کے الیکٹرک منیجمنٹ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے ضلع میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، محکموں کی پیش رفت اور سی ایس آر کے تحت سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے انتظامیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام اسکولوں کے لیے فرنیچر اور سولرائزیشن کا منصوبہ بی ایس ڈی آئی کے تحت شروع کیا گیا ہے، تمام شیلٹر لیس اسکولوں کے لیے عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں، ایجوکیشن سیکٹر کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے اور تمام بند اسکول آپریشنل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی فعال ہیں۔

ہر اسکیم کا معائنہ ہوگا

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پہلی تعارفی میٹنگ میں ترقیاتی اسکیمات کے زیرِ التوا رہنے اور محکمانہ امور پر ڈسٹرکٹ ہیڈز اور متعلقہ افسران کے درمیان کوآرڈینیشن کی کمی محسوس کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل پروگریس مکمل کروائیں، ماہانہ پیش رفت لی جائے گی اور ہر اسکیم کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ لسبیلہ ڈویژن کے لوگ تبدیلی محسوس کر سکیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ افسران کو سروس ڈیلیوری کرنا ہوگی، کمشنر آفس ان کی معاونت کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا، اور کسی بھی محکمے کے افسر کی جائے تعیناتی سے غیر حاضری یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسی اسکیمات مرتب کی جائیں جن سے کمیونٹی مستفید ہو، اور کہا کہ چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبے اجتماعی مفاد میں بنائے جائیں۔

کمشنر نے تمام افسران سے فرداً فرداً ان کے محکموں کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل و فنانشل پروگریس اور مجموعی کارکردگی، اور محکمہ خزانہ کے افسر سے ملازمین کے سروس امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہنگول کی ساحلی پٹی پر میرین لائف کے تحفظ کے لیے گجہ نیٹ اور ٹرالرز کی روک تھام کی مؤثر حکمتِ عملی اپنانے اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ چھوٹی مچھلیوں اور جھینگوں کی نسل کشی روکنے کا میکانزم بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان