رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس

گوادر: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو شینکانی در کا مانیٹرنگ دورہ

گوادر: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو شینکانی در کا مانیٹرنگ دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت (BHU) شینکانی در کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ادویات کے دستیاب ذخیرے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ریکارڈ کی درستگی اور مرکز صحت میں جاری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ادویات کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائیں، ریکارڈ مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں اور صحت کے تمام قومی پروگراموں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع گوادر کے تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ صحت کی خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان