بارکھان پولیس کی کارروائی، تھانہ ناہڑ کوٹ کے مقدمہ نمبر 05/2026 میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بارکھان: ڈی آئی جی کوہِ سلیمان ڈویژن ایاز احمد بلوچ کے احکامات اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارکھان عبدالحق رائس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بارکھان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 05/2026 بجرم 379، 337-H(2)، 3/39-A میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ناہڑ کوٹ کے اے ایس آئی/ایس ایچ او نیاز احمد عیشانی نے ہیڈ محرر حبیب خان اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سعید احمد ولد نور محمد، قوم نانڈھا کو قانون کے مطابق گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ بارکھان منتقل کر دیا گیا ہے۔
بارکھان پولیس نے عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











