سوراب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
سوراب: 11 نومبر 2026 کو ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر یوسف ثانی نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، ایکسرے روم، ڈینٹل وارڈ، او پی ڈی اور میڈیسن اسٹور سمیت مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری و کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال میں جاری انتظامات اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اشتہار











