رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس، امن و امان کا جائزہ

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس، امن و امان کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: 10 نومبر کو ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زیارت عبدالمالک، ایف سی 155 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل زیشان، میجر عامر، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، سی ٹی ڈی انچارج عبدالمجید، اسپیشل برانچ کے محمد شاکر، نادرا آفیسر سعید احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضلع زیارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر ضلع زیارت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا ازسرِ نو جائزہ بھی لیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار