رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

جنوبی ایشیائی اداکاروں کے لیے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی راہ مشکل: امبیکا موڈ

جنوبی ایشیائی اداکاروں کے لیے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی راہ مشکل: امبیکا موڈ
فائل فوٹو: اداکارہ امبیکا موڈ — تصویر: بشکریہ variety.com

لندن: برطانوی اداکارہ امبیکا موڈ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں جنوبی ایشیائی اداکاروں کو اب بھی نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا ہے۔

ان کے مطابق کامیابی کی راہ میں حائل رکاوٹیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 31 سالہ اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نظامی سطح پر نسلی امتیاز موجود ہے اور جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کرنا آسان نہیں۔

ان کے مطابق اداکاری کے شعبے میں مواقع اور ترقی کے معاملے میں تمام فنکاروں کو یکساں سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایسے کردار قبول نہیں کرتیں جو صرف نمائشی ہوں یا جنوبی ایشیائی خواتین کو روایتی اور محدود انداز میں پیش کرتے ہوں۔ ان کی کوشش ہے کہ اسکرین پر جنوبی ایشیائی خواتین کی زیادہ مضبوط، پیچیدہ اور حقیقی تصویر سامنے آئے۔

امبیکا موڈ نے بی بی سی ڈرامے This Is Going to Hurt اور نیٹ فلکس سیریز One Day میں اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ وہ اب جاسوسی تھرلر سیریز Black Doves کے دوسرے سیزن میں لیلا نامی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات:
اشتہار