چمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے خصوصی انسدادِ پولیو مہم (FIPV-OPV) کے تیسرے روز منعقدہ ایوننگ ریویو اجلاس کی صدارت کی، جس میں پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت، پولیو ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پولیو پروگرام سے وابستہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی، رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، اور متعلقہ ادارے ٹیموں کی مؤثر نگرانی، سیکیورٹی اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں تاکہ مہم اپنے مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کر سکے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











