گورنر جعفر خان مندوخیل کی جنرل موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کے پہلے کانووکیشن میں شرکت، گریجویٹس میں اسناد اور گولڈ میڈلز تقسیم

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جنرل موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کے پہلے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔
گورنر نے کانووکیشن کے موقع پر گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈلز پہنائے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی نے گورنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر گورنر نے گریجویٹس اور کالج کے اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











