رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

میاں افتخار حسین کا گورنر اور مشاورتی کونسل سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ

میاں افتخار حسین کا گورنر اور مشاورتی کونسل سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ
فائل فوٹو: اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

نوشہرہ (اعتماد نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ گورنر اور ان کی مشاورتی کونسل وہ کام کر سکتی ہے جو کوئی اور نہیں کر سکتا، کیونکہ ان کے پاس نیشنل ایکشن پلان موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کیے بغیر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن عبدالصمد پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اگر گورنر اور ان کی کونسل یہ اقدامات نہیں کر سکتیں تو یہ ان کی خام خیالی ہوگی۔ انہوں نے عبدالصمد پراچہ کو پارٹی کے لیے سرمایہ سے کم نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ایماندار، مخلص اور متحرک کارکن تھے، ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے، اور ان کی سماجی، سیاسی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

میاں افتخار حسین نے الزام لگایا کہ امن کے نام پر خیبر پختونخوا کے چار اضلاع اور قبائلی علاقوں کو الگ انتظامی ڈھانچے میں ڈال کر صوبے کو عملاً تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اسی نام پر پختونوں کے معدنی وسائل، اٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختاری ختم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، جنہیں ان کی جماعت قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا گورنر بے اختیار ہے کیونکہ وہ وزیراعظم سے اختیارات مانگ رہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن پر جتنا زور دیا گیا ہے، اگر اس کا کچھ حصہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھی کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جنگوں اور تشدد کے خلاف ہے، جس کا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کی ناکامی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت خود مذاکرات کرتی ہے اور پھر انہی مذاکرات سے روگردانی کرکے انہیں غلط قرار دے کر مکر جاتی ہے، جو درست نہیں۔ ان کے مطابق فوج کی ذمہ داری ملکی حفاظت، سیاست دانوں کا کام آئین اور آئینی اداروں کی بالادستی، جبکہ الیکشن کمیشن کا کام مقررہ وقت پر صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے، اور ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے یہی سب سے ضروری ہے۔

اشتہار