رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایمان فاطمہ کی ناقابل شکست 88 رنز، واریئرز کی چیمپئنز پر پانچ وکٹوں سے فتحایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوں گے: عراقچیکترینہ کیف: وکی کوشل عملی طور پر سمجھدار ہیں، میں نظریاتی طور پر سمجھدار ہوںحنا الطاف کا خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز، سوشل میڈیا پر نئی بحثلاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی توسیع کی منظوری، مسافروں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایتبلاول: پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ ایوان کو بریف کریںفیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان نے بہاماس کو 5-0 سے شکست دے دیامریکی نائب صدر کا ایران سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے محسن رضائی کو خطایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو پانچ سال قید کی سزا، سفر اور سوشل میڈیا پر پابندیانتخابی اصلاحات: اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی وزیراعظم کی ہدایتفائنل سے قبل مائیک ہیسن: قومی ٹیم ابھی بہترین کرکٹ نہیں کھیلیفائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور میں بھرپور ٹریننگ

چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ

چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ
فائل فوٹو: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی — تصویر: بشکریہ tapmad.com

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

شاہی قلعہ لاہور میں ہونے والے عشائیے میں انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان ٹیموں کے کھلاڑی شاہی مہمان بنے۔ ان کا شاہی استقبال کیا گیا اور شاہی تواضع کی گئی۔ تقریب میں کھلاڑیوں، کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو بادشاہی مسجد، مزارِ اقبال اور حضوری باغ کا ٹور بھی کرایا گیا، جس سے غیر ملکی کھلاڑی خاصے محظوظ ہوئے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری سے خوب لطف اٹھایا، جبکہ ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، جس پر غیر ملکی پلیئرز نے بھرپور داد دی۔

دیوانِ خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیوانِ عام، بارود خانہ اور شیش محل کی سیر کرائی گئی اور شاہی قلعہ کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب ہمارے خصوصی مہمان ہیں، پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔

تقریب میں سری لنکا کے سفارتکاروں، چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف، رمیز راجا، سابق کرکٹرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔