رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 22° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمعایران کشیدگی کے خدشات: برینٹ خام تیل 116 ڈالر سے اوپر، چھ ماہ کی بلند ترین سطحایران پر حملہ بہترین فیصلوں میں سے ایک، دوبارہ ضرورت پڑی تو یقینا کروں گا: ٹرمپپاکستان کا تائیوانی ائیر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپسپنجاب میں چھوٹے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلاننوشکی گرلز کالج حملہ: دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزمخالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ، مسافر محفوظنیتن یاہو کی جماعت کا عرب جماعتوں پر انتخابی دھاندلی کا الزام، تحقیقات کا مطالبہالیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کو بلدیاتی انتخابی عمل سے الگ رکھنے کا فیصلہخواجہ آصف کا فضل الرحمٰن کو جواب: تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ زیر بحث نہیں تھااحسن خان کی گلوکاری: ثانیہ سعید کے ساتھ ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک وائرلڈرامے مٹی دے باوے کا مشہور منظر بھارتی کریئیٹر کی ویڈیو میں دہرایا گیا

پاکستان کا تائیوانی ائیر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس

پاکستان کا تائیوانی ائیر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس
فائل فوٹو: تائیوانی ائیر لائن کا طیارہ — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے چین کی ون چائنا پالیسی کی تائید کرتے ہوئے تائیوان کی ائیر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ تبدیل کر دیا اور پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تائیوان کی ائیر لائنز ایوا ائیرویز کارپوریشن اور چائنا ائیرلائنز لمیٹڈ کو 28 اکتوبر سے 27 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ ہماری ایوی ایشن ڈویژن ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت صرف مین لینڈ چائنہ کو اجازت ہے۔ ہم نے صرف چینی ائیر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی اجازت دی ہے۔

پروازوں کے راستے تبدیل

فلائٹ ریڈار 24 کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق تائیوان کی معروف ائیر لائنز چائنا ائیر لائنز لمیٹڈ اور ایوا ائیرویز کارپوریشن نے گزشتہ اختتامِ ہفتہ سے اپنے راستے تبدیل کرنا شروع کر دیے اور دونوں ایئر لائنز نے 25 اکتوبر کی صبح سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بالکل بند کر دیا۔

اتوار کے بعد سے ایشیا اور یورپ کے درمیان ان کی کم از کم ایک درجن پروازوں نے روس کے اوپر سے پرواز کی ہے۔

تائیوان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کا رخ موڑنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی ایئر لائنز کو کبھی روس کے اوپر سے پرواز کرنے سے نہیں روکا۔

تائیوانی ائیر لائنز پر روس کی جانب سے کبھی باقاعدہ پابندی نہیں لگائی گئی تھی، لیکن یوکرین جنگ کے بعد وہ بھی اکثر ایشیائی، یورپی اور شمالی امریکی ائیر لائنز کی طرح روسی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی تھیں۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی یہ پابندیاں خود مین لینڈ چائنہ کی پالیسی سے بھی زیادہ سخت تھیں، کیونکہ چین تائیوانی ائیر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تائیوانی ائیر لائنز ایشیا اور یورپ کے درمیان اپنی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود پر بڑی حد تک انحصار کر رہی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 24 اکتوبر کو ان دونوں ائیر لائنز کی 14 پروازوں نے پاکستان کے اوپر سے سفر کیا تھا۔

اب مجبوراً پروازوں کے راستے بدلنے اور جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ یا روس کا طویل راستہ اختیار کرنے سے پروازوں کے دورانیے میں کئی گھنٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اضافی فاصلے کے باعث جیٹ فیول کا خرچ بے پناہ بڑھ جائے گا، جس سے تائیوانی ائیر لائنز کو شدید معاشی دھچکا پہنچے گا۔

موضوعات: