بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقا کی ملاقات کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی۔
یہ فہرست اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی۔
فہرست میں فدا عباسی، ذیشان وڑائچ، احتشام عباسی، محسن جاوید، زاہد عباسی اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔
موضوعات:پی ٹی آئی











