رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 23° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ 5 بیٹرز میں پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم نویں نمبر پر چلے گئےاٹھائیسویں ترمیم کا مسودہ تیار نہیں ہوا، تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی: اعظم نذیر تارڑگندم کی دستیابی اور درآمدی منصوبہ بندی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھنے کی ہدایتچین دوستی ہاکی سیریز: پاکستان جونیئر ٹیم نے گوانگ ڈونگ کو 5-2 سے ہرا دیاکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: اسٹارک کی 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں، جنوبی افریقا 329 پر آؤٹوزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی سفیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیالخیبرپختونخوا میں گورنر راج چھ ماہ بعد ختم ہوگا، امن بحال ہونے تک ایمرجنسی رہے گی: طارق فضل چوہدریریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاریمحمد احمد: پہلی ٹیلی فلم پر پابندی نے کیریئر کا رخ بدل دیاگلوبل لیزر رن: سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبمیری کوم: ان کی بائیوپک میں جدوجہد کا صرف 10 فیصد دکھایا گیاحارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ

ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر سپر انٹیلی جنس رکھنے کا اعلان

ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر سپر انٹیلی جنس رکھنے کا اعلان
فائل فوٹو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر: بشکریہ pbs.org

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) کہنے پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جلد سرکاری دستاویزات اور دیگر متعلقہ مواد میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اصطلاح کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام غلط اور غیر موزوں ہے، اس لیے اسے سپر انٹیلی جنس کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر بھی زور دیا کہ وہ نئی اصطلاح استعمال کرے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک سمیت ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات سے ملاقات کے دوران بھی سپر انٹیلی جنس کی اصطلاح پر زور دے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے 29 ستمبر کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت وفاقی اداروں کو سپر انٹیلی جنس کی اصطلاح استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم میڈیا ادارے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بیشتر افراد اب بھی مصنوعی ذہانت کے لیے رائج اصطلاح اے آئی ہی استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر کے لیے عام عوام اور نجی میڈیا میں نئی اصطلاح کا استعمال لازمی قرار دینا محدود اختیارات کے باعث آسان نہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ نہ لکھنے پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو صدارتی کوریج سے خارج کردیا تھا۔ خبر رساں ادارے نے اس فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس پر ایک وفاقی جج نے ابتدائی طور پر قرار دیا کہ وائٹ ہاؤس کا اقدام ممکنہ طور پر امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اس کے ممکنہ اثرات، ڈیٹا سینٹرز اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق عوامی خدشات بھی زیر بحث ہیں۔