پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں، جامشورو کی پرانی ویڈیو پشاور سے منسوب کی گئی: عظمیٰ بخاری

لاہور (اعتماد ڈیسک): صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ دوسرے مقامات اور دوسرے ملکوں کی پرانی ویڈیوز کو پشاور اور اسلام آباد کے احتجاج سے منسوب کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور کے احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر کے احتجاج کی ویڈیو اسلام آباد کے احتجاج کے نام سے پیش کی۔
عظمیٰ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج کے بعد اگلی بار چاند پر جلسہ کروا کر ناسا کی ویڈیو لگا دی جائے۔











