وفاق کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ، پشاور میں سیکیورٹی سخت

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیانات کے بعد ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف قانونی اور انتظامی اقدامات پر حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر وفاقی سطح پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اسی دوران پشاور کے اہم مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حساس جگہوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔











