ہتھیاروں کی محدود رینج تکنیکی رکاوٹ نہیں بلکہ پالیسی ہے: ایرانی جنرل محمد رضا نقدی

تہران (اعتماد ڈیسک): ایرانی جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہتھیار ملکی سطح پر تیار کرتا ہے اور ان کی رینج محدود رکھنا کسی تکنیکی رکاوٹ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک پالیسی فیصلہ ہے۔ ان کے بقول رینج کا تعین ملکی ضروریات اور رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہتھیاروں کی طاقت اور مار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کے بارے میں جنرل نقدی نے دعویٰ کیا کہ آبنائے بند ہے اور ایرانی مسلح افواج کا اس پر مکمل کنٹرول ہے۔ ان کے مطابق اس راستے سے اسمگل ہونے والے تیل کی مقدار بہت کم ہے، تاہم چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے تیل ٹینکروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی غیر قانونی منتقلی کے لیے چٹانیں توڑ کر بنائے گئے راستے جلد بند کر دیے جائیں گے اور اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔











