رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالتی حکم کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر پر لکی مروت لانگ مارچ پہنچے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالتی حکم کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر پر لکی مروت لانگ مارچ پہنچے

لکی مروت (اعتماد ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لکی مروت پہنچ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 ستمبر کو لانگ مارچ سے متعلق 37 صفحات کے تفصیلی فیصلے میں صوبائی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ پر سیاسی مارچ یا احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی ممانعت کی تھی۔ فیصلے کی رو سے اسلام آباد کی جانب کسی بھی مارچ کے لیے سرکاری فنڈز، گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، سرکاری اہلکار یا مشینری استعمال نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے پرامن احتجاج کو آئینی حق قرار دیا تھا، تاہم اسلحہ ساتھ لانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

ادھر انٹیلیجنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لانگ مارچ کے شرکاء میں سالٹ رائفلوں سے مسلح افراد دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہتھیار کے ساتھ نظر آنے والے افراد میں سے ایک کی شناخت گل بہادر گروپ کے خارجی شہیداللہ عرف غازی کے طور پر ہوئی ہے، جو مکین کا رہائشی ہے اور متعدد دہشت گرد حملوں میں شریک رہا ہے۔ مارچ کی آڑ میں چھپے دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔