رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

آئی جی ایف سی نارتھ کا کوہلو کا دورہ، کھلی کچہری میں مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری

آئی جی ایف سی نارتھ کا کوہلو کا دورہ، کھلی کچہری میں مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوہلو: آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوہلو کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف، ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور مختلف شعبوں کے شہریوں کے ساتھ عوامی کھلی کچہری میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں کوہلو اور بارکھان کے انتظامی افسران، قبائلی رہنماؤں، عوامی نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے علاقوں کے مسائل پیش کیے۔

میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے تمام مسائل نہایت توجہ سے سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ایف سی بلوچستان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کوہلو اور بارکھان میں بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔

شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوہلو اور بارکھان کے غیور عوام امن و ترقی کے سفر میں ہمارے اصل شراکت دار ہیں۔ ان کے بقول امن و ترقی ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں اور اسی مقصد کے لیے ایف سی بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں جدید تعلیم، ہنر مند پروگراموں اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ نے انٹر گرلز کالج کوہلو کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلباء کے لیے تعلیمی ماحول اور انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

بعدازاں انہوں نے کوہلو بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں، تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کی۔ عوام نے انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے میں قیام امن، عوامی رابطہ مہمات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔

کھلی کچہری میں کوہلو اور بارکھان کے شہریوں نے ایف سی بلوچستان کے عوام دوست اقدامات اور امن کے لیے مسلسل کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔