سوراب: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء اللہ خان کا بوائز ہائیر سیکنڈری اور گرلز ہائی اسکول سرخ کا دورہ
سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء اللہ خان نے سپریڈنٹ فضل محمد قمبرانی اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول سوراب اور گرلز ہائی اسکول سرخ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کلسٹر بجٹ کے تحت ریڈنگ، رائٹنگ میٹریل، فرنیچر اور دیگر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو اسکولوں کی ضروریات پوری کرنے اور کلسٹر بجٹ کے شفاف و مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔











