رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: پی پی ایچ آئی کی ایپ ’صحت دہلیز‘ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورے کی سہولت

بارکھان: پی پی ایچ آئی کی ایپ ’صحت دہلیز‘ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورے کی سہولت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹیٹیوٹ (پی پی ایچ آئی) بلوچستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی موبائل ایپلیکیشن ’’صحت دہلیز‘‘ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بارکھان غلام رسول نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد عوام، بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے صحت کی سہولیات تک رسائی آسان بنانا ہے۔ ایپ کے ذریعے شہری ویڈیو کال پر ڈاکٹر سے طبی مشورہ حاصل کرنے اور صحت سے متعلق اپنا ریکارڈ محفوظ رکھنے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت دہلیز ایپ ضلع بارکھان کے شہریوں کے لیے ایک مفید سہولت ہے، جس کے ذریعے طبی مسائل کی صورت میں ابتدائی رہنمائی گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس اقدام سے ڈیجیٹل صحت کی سہولیات کو فروغ دینے اور عوام کو طبی رہنمائی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ایپ ڈاؤن لوڈ اور رابطہ

صحت دہلیز ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=org.pphib.sehatdehleez

ایپ کے استعمال اور مزید رہنمائی کے لیے ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بارکھان، غلام رسول سے واٹس ایپ / کال: 0333-7111770 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پی پی ایچ آئی بلوچستان — صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان