رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہ

گوادر: عوامی حلقوں نے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں ادویات کی فراہمی اور خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اقدامات پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے عوام دوست اقدامات کو سراہا ہے۔

گوادر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور طبی عملے کی کمی دور کرنے کے لیے حکومتی اقدامات صحت کی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

ان اقدامات سے نہ صرف مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور محکمہ صحت کی جانب سے صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کا سلسلہ برقرار رہے گا، تاکہ گوادر کے عوام کو بروقت، معیاری اور بہتر طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، رکن صوبائی اسمبلی اور محکمہ صحت کے حکام کی توجہ، تعاون اور گوادر کے عوام کو درپیش طبی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر ایک بار پھر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔

موضوعات: