رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

الخدمت کراچی کے زیرِ کفالت 2400 یتیم بچوں کی سالانہ طبی جانچ مکمل

الخدمت کراچی کے زیرِ کفالت 2400 یتیم بچوں کی سالانہ طبی جانچ مکمل

کراچی: الخدمت کراچی کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت زیرِ کفالت 2400 یتیم بچوں کی سالانہ طبی جانچ مکمل کر لی گئی۔ آخری مرحلے میں 894 بچوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ضرورت مند بچوں کو ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات اور نظر کے مطابق تیار کردہ عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

13 کلسٹرز سے تعلق رکھنے والے بچوں کی جانچ نارتھ کراچی، ناظم آباد، فریدہ یعقوب اسپتال اور اورنگی و کورنگی میں قائم اسپتالوں، جبکہ ملیر، شاہ فیصل اور لیاری کے طبی مراکز میں کی گئی۔ بچوں کے ساتھ ان کی مائیں اور سرپرست بھی موجود تھے۔

ماہر ڈاکٹروں نے آنکھوں، دانتوں، ناک، کان، گلے اور عمومی امراض کا معائنہ کیا۔ جن بچوں کو مزید علاج کی ضرورت تھی، انہیں الخدمت کے اسپتالوں میں علاج کی سہولت دی گئی۔ کمزور بینائی والے بچوں کو ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نمبروں کے مطابق عینکیں بنا کر دی گئیں، جبکہ دانتوں کے علاج کے ضرورت مند بچوں کا مفت علاج بھی کیا جائے گا۔ الخدمت کے اسپتالوں کے طبی عملے نے ڈاکٹروں کی معاونت کی۔

انتظامات کا جائزہ

آخری مرحلے میں الخدمت کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے ناظم آباد کے کیمپ کا دورہ کیا، جبکہ ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے ملیر کے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں، بچوں اور سرپرستوں سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت زیرِ کفالت بچوں کی کفالت کے ساتھ ان کی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں اسپتالوں اور طبی مراکز میں باقاعدگی سے طبی کیمپ لگائے جاتے ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹر بچوں کا معائنہ کرتے ہیں اور کسی مرض کی تشخیص پر علاج کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمت بچوں کی سالانہ طبی جانچ کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔

یوسف محی الدین نے کہا کہ آرفن کیئر پروگرام بچوں کی تعلیم، صحت اور غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دیتا ہے تاکہ انہیں معاشرے کا بہترین شہری بنایا جا سکے۔ یتیم بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات: